وزیر اعظم کسان پیکج ،ڈی اے پی کھاد پر 500 روپے سبسڈی کاآغاز
لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کردہ کسان پیکج کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جس میں ملک بھر کے کسانوں کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے ڈی اے پی کھاد پر 500 روپے فی بوری سبسڈی شروع کر دی گئی ہے تاہم مختلف ڈویژنز کیلئے کھاد کی مختلف قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔لاہور ڈویژن کیلئے کھاد کی قیمت 3390 روپے جبکہ گوجرانوالہ، راولپنڈی کیلئے 3396 روپے،فیصل آباد،ساہیوال ڈویژن کیلئے 3370 روپے،ملتان،ڈی جی خان ڈویژن کیلئے 3345 روپے،بہاولپور ڈویژن کیلئے 3320 روپے مقرر کی گئی ہے۔