کسی یونین کونسل کا وائس چیئرمین ڈپٹی میئر کا امیدوار نہیں بن سکتا
لاہور(جنرل رپورٹر) نئے بلدیاتی قواتین کے مطابق کسی یونین کونسل کا وائس چیئرمین ڈپٹی میئر کا امیدوار نہیں بن سکتا صرف چیئرمین یونین کونسل یا کسی بھی مخصوص نشست پر نامزد کیا جانے والا کونسلر ڈپٹی میئر کی سیٹ کا امیدوار بننے کا اہل ہو گا۔جس میں مخصوص نشست پر نامزد کی جانے والی مرد یا خاتون میں تمیز نہیں ہو گی اس کیلئے ترامیمی قواتین جاری کئے گئے ہیں ان قواتین کے مطابق ڈپٹی میئر کی عہدے کے لئے کسی یونین کونسل کا وائس چیئرمین یا کونسلر خود کو امیدوار برائے ڈپٹی میئر سامنے نہیں لا سکے گا اور نہ ہی منتخب ہونے والے ڈپٹی میئر کے رخصت پر چلے جانے کی صورت میں کوئی کونسلر یا وائس چیئرمین ان کی جگہ قائم مقام ڈپٹی چیئرمین بن سکے گا صرف چیئرمین یونین کونسل مستقل ڈپٹی میئر یا قائم مقام ڈپٹی میئر بن سکے گا یا پھر ضلع کی مخصوص نشستوں پر نامزد ہونے والے خواتین یا مرد کونسلرز میں کوئی ایک ڈپٹی میئر بن سکتا ہے۔
ڈپٹی میئر