ماڈل ایان علی کی بریت کی درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل ،کسٹم عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

ماڈل ایان علی کی بریت کی درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل ،کسٹم عدالت نے فیصلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (اے این این)کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی بریت درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل ہو گئے ،کسٹم عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا،6نومبر کوسنایاجائے گا۔ کسٹم عدالت راولپنڈی میں ماڈل ایان علی کی بریت درخواست پرسماعت ہوئی ، اس دوران کسٹم کے وکیل فرحت نواز لودھی نے کہا کہ ایان راول لاونج میں داخل ہوئیں تو ان کے پاس ڈالرز موجود تھے، جرم سرزد ہو چکا تھا، یہ ضروری نہ تھا کہ وہ کسٹم کاونٹر پرہی پکڑی جاتیں ۔ ایان کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل میں کہاکہ ایان علی کا دبئی میں دنیا کے سب سے مہنگے ٹاور میں گھر ہے، وہ اگر خالی ہاتھ بھی دبئی جاتی تو کونسی قباحت ہے، دنیا کے 41 شوبز اخباروں اور رسالوں نے ایان علی کی تصاویر صفحہ اول پرشائع کیں ، انہیں ایشیا کی ابھرتی ماڈل قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ تفتیش میں یہ بھی نہیں دیکھا گیا کہ ایان نے بورڈنگ پاس کیوں نہ لیا ؟ ان کے بورڈنگ پاس لینے تک گرفتار کرنادرست نہ تھا ، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ راول لاونج سے واپس باہر چلی جاتیں

مزید :

صفحہ آخر -