الیکشن ٹربیونلزکے نئے ججز کی تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست مسترد
لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے الیکشن ٹربیونلزکے نئے ججز کی تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔یہ درخواست تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی مراد راس نے دائر کی تھی ۔عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن کمشن ایک خود مختار آئینی ادارہ ہے جس کے معاملات میں مداخلت نہیں کی جاسکتی ۔فاضل جج نے درخواست کو ناقابل پذیرائی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔
درخواست مسترد