انتخابات میں ہنگامہ آرائی ،اشرف سوہناسمیت 15ملزم جیل منتقل

انتخابات میں ہنگامہ آرائی ،اشرف سوہناسمیت 15ملزم جیل منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداددہشت گردی کی عدالت نے بلدیاتی الیکشن کے موقع پرہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں گرفتار سابق صوبائی وزیر اشرف سوہناسمیت 15ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اوکاڑہ پولیس نے دوروزہ ریمانڈ ختم ہونے پر سابق صوبائی وزیراشرف سوہناسمیت 15ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔عدالت میں پولیس نے مزید 12روز کے ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت کوبتایاکہ بلدیاتی الیکشن کے موقع پر اشرف سوہنانے ساتھیوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن پرہنگامہ آرائی کی اوربیلٹ پیپر اٹھالئے۔ عدالت سے استدعاہے کہ ان کامزیدریمانڈدیاجائے۔عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال اوروکلا ء کی بحث کے بعدپولیس کوریمانڈدینے سے انکارکرتے ہوئے ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوادیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -