بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی کے باعث شارٹ فال کم ہو گیا

بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی کے باعث شارٹ فال کم ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی کے باعث شارٹ فال کم ہو گیا جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں دو گھنٹے تک کی کمی کر دی گئی ۔ بالائی علاقوں سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں بھی بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہو ئی ہے جس کی وجہ سے گھریلو صارفین کی طلب میں کمی ہوئی ہے ۔ جس کی وجہ سے مجموعی ڈیمانڈ کم ہوئی ۔ گزشتہ روز شہروں میں چھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی دوسری جانب ہائیڈل کی پیداوار کم ہو کر صرف پندرہ سو میگا واٹ تک رہ گئی ہے ۔ ڈیموں سے پانی کے اخراج میں کمی کے باعث ہائیڈل کی پیداوار میں کمی ہو ئی ہے ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 14410 میگا واٹ جبکہ پیداوار 10870 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 3440 میگا واٹ کا فرق رہا ۔
شارٹ فال

مزید :

صفحہ آخر -