ضرورت کے تحت فوری طور پر گندم کا کوٹہ بڑھایا جائے، بلال صوفی
لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چےئرمین ڈاکٹر بلال صوفی نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری گوداموں میں گندم کی وافر موجودگی میں نومبر کے ماہ میں بھی محکمہ خوراک گندم کا سرکاری کوٹہ بڑھانے سے گریزاں ہے اور اس سلسلہ میں کہیں ایسا تو نہیں کہ ذخیرہ اندوزوں کی گندم صحیح نرخوں پر فروخت کروانے کیلئے سرکاری گندم کی مقدار، اخراجات اور کوالٹی سب کو داؤ پر لگادیا گیا ہے ڈاکٹر بلال صوفی نے محکمہ خوراک کے اعلی حکام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ 48لاکھ ٹن گندم کی موجودگی میں ضرورت کے تحت فوری طور پر گندم کا کوٹہ بڑھایا جائے کیونکہ کوٹہ نہ بڑھنے سے بلیک مارکیٹنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے جو یقیناًمیاں شہباز شریف کی حکومت کا ویژن نہیں ۔ڈاکٹر بلال صوفی نے کہا کہ اگردو تین دن میں گندم کا کوٹہ نہ بڑھایا گیا تو فلور ملوں کی کنونشن بلانے پر غور کیاجائے گا تاکہ محکمہ کے گندم ایشو نہ بڑھانے سے پیدا ہونے والے حالات پر غور کیا جا سکے۔