مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرف باری کا امکان
لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ مو سمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، ڈویڑن)، راولپنڈی ڈویڑن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ گوجرانوالہ، سرگودھا اور کوہاٹ ڈویڑن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش: سب سے زیادہ بارش دیر میں 66 ملی میٹر جبکہ مری 38، مالم جبہ 35، پاراچنار 33، کالام 30، پٹن 29، لوئر دیر 27، میرکھانی 25، دروش 24، سیدو شریف، چترال 22، راولاکوٹ 20، پشاور (سٹی 20، ائیر پورٹ 09)، راولپنڈی (چکلالہ 16، شمس آباد08)، بالاکوٹ 16، استور 15، کوٹلی 14، گڑھی دوپٹہ 12، ایبٹ آباد، منگلا 10، اسلام آباد (سیدپور 10، گولڑہ، زیروپوان?ٹ 07، بوکرہ 06) میانوالی، مظفر آباد 09، چکوال 08، کوہاٹ 06، کوئٹہ (شیخ ماندا 06، سمنگلی 01)، جہلم، ڑوب 05، گوپس 04، جوہر آباد، منڈی بہاو?الدین، گجرات 03، بنوں، چلاس، گلگت، سرگودھا، سیالکوٹ 02، بھکر، ڈی آئی خان، نورپورتھل، ہنزہ 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزکم سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں 00 جبکہ کالام، استور 01 اور قلات 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔