نان لسٹڈ کمپنیاں دسمبر کے آخر تک ویب سائٹ کی تشکیل کو یقینی بنائیں،ایس ای سی پی

نان لسٹڈ کمپنیاں دسمبر کے آخر تک ویب سائٹ کی تشکیل کو یقینی بنائیں،ایس ای سی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینچ کمیشن آف پاکستان نے چار سو چھیانوے نان لسٹڈکمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ کمیشن کے احکامات کے مطابق رواں برس دسمبر کی آخر تک اپنی ویب سائٹ بنانے کو یقینی بنائیں ۔قبل ازیں، ایس ای سی پی نے جولائی دس ۴۱۰۲ کو ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے تمام لسٹڈ و غیر لسٹڈ کمپنیوں کوپابند کیا تھا کہ وہ اپنے شراکت داروں، سرمایہ کاروں اور عوام الناس کو کمپنی کے مقاصد ، گورننس ، ڈائریکٹرز کے انتخاب اور فنانشل پوزیشن کے بارے میں معلومات کو آگاہ رکھنے کے لئے کمپنی کی فنگشنل ویب سائٹ تشکیل دیں۔ ایک دوسرے نوٹیفیکیشن کے ذریعے کمپنیوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر ایس ای سی پی کے انوسٹر ایجوکیشن پروگرام ’ جمع پونجی ‘ کے ویب سائٹ کا لنک بھی فراہم کریں تاکہ سرمایہ کار ایس ای سی پی کے ویب پورٹل تک رسائی حاصل کر کے سرمایہ کاری کے متعلق قوائد و ضوابط ، دستیاب زرائع اور دیگر امور سے متعلق آگاہی حاصل کر سکیں۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ کئی کمپنیوں نے اپنی ویب سائٹ تشکیل نہیں دیں جبکہ کئی دوسری کمپنیوں نے اپنی ویب سائٹ پر ’ جمع پونجی ‘ کا لنک فراہم نہیں کیا۔ لہذا تمام ایسی لسٹڈ کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ ان ہدایات کی تعمیل کریں۔ نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا تھا کہ کمپنی کی ویب سائٹ پرتازہ ترین معلومات کی فراہمی سے جہاں سرمایہ کاروں کو درست فیصلے کرنے میں مدد ملے گی وہاں کمپنی کو بھی ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے کہ جس کے ذریعے وہ اپنی پالیسیوں اور کارکردگی کے بارے میں سرمایہ کاروں کے رائے اور تجاویز حاصل کر سکتی ہے۔