الہ آباد:گیس سلنڈر پھٹنے سے لاکھوں کا سامان راکھ، دو افراد زخمی
الہ آباد (نامہ نگار)ایل پی جی گیس رکشہ میں فلنگ کرتے ہوئے سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی فلنگ کرنے والا صفدر اور رکشہ ڈرائیور منور دونوں آگ کی زد میں آکر جھلس گئے نزدیکی تین دوکانیں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی جس میں ٹائر ، پلاسٹک کی کرسیاں،سائیکلیں ، اور بیسیوں مرغیاں ودیگر سامان تھامذکورہ دوکانوں کا سارا سامان جل گیا علاوہ ازیں رکشہ پانچ موٹر سائیکلیں بھی جل کر راکھ دوکان میں موجود گیس کے سلنڈر وقفے وقفے سے پھٹتے رہے دھماکوں کی دو ر دور تک آوازیں سنائی دیتی رہی سارے قصبے میں خوف وہراس پھیل گیا فوری طور پر متاثرہ علاقہ کی بجلی بند کروا دی گئی مختلف تھانوں کی پولیس طلب کر کے جائے وقوعہ سے لوگوں کو ہٹایا گیا چونیاں روڈ پر ٹریفک بھی بند کروادی گئی واقعہ کے ڈیڑھ گھنٹہ کے بعد پتوکی سے فائر برگیڈ کی گاڑی پہنچی جس کا پانی کا ختم ہو گیا نزدیکی مل سے بھر کر لایا گیا اور دو گھنٹے بعد قصور سے فائر بریگیڈ کی گاڑی پہنچی جس نے آگ پر قابو پایا۔ ٹی ایم اے چونیاں کو بار بار اطلاع کرنے کے باوجود گاڑی نہ پہنچ سکی، تین گھنٹے گزرنے کے بعد ڈی سی او قصور موقع پر پہنچے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ابھی تک معمولی سلگ رہی ہے ایک دوکان کے اوپر رہائش بھی تھی ان رہائشی کے متعلق تفصیلات نہیں مل سکیں آگ لگنے سے دوکانوں کی چھتیں اور دیواریں بھی گر گئی ہیں رکشہ ڈرائیور منور جس کا جسم مکمل طور پرجل گیا جسے خطرناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ پہلے بھی کئی مرتبہ فلنگ کو دوران جانی نقصان ہو چکا ہے 15کے قریب گیس کی دوکانیں موجود ہیں جوغیر قانونی طور پر گاڑیوں اور رکشوں میں گیس فلنگ کرتے رہتے ہیں انتظامیہ کی ان کو اشر باد حاصل ہے