الخدمت مزید 3آر اوواٹر فلٹریشن پلانٹس لگا ئے گی ،نعمت اللہ خان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن صحت اور صاف پانی کے منصوبے پر کام کر رہی ہے اور یہ ملک بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگا نا چاہتی ہے،آلودہ پا نی پاکستان کا اہم مسئلہ ہے جسے حل ہو نا چاہیے ،الخدمت فاؤنڈیشن اس سلسلے میں بھر پور کام کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز الخدمت فاؤنڈیشن سب آفس میں ایگزیکٹو کونسل اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے اپنے خطاب میں کہی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ سیکریٹری اعجاز اللہ خان ،قمر محمد خان ،راشد قریشی و دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس کوالخدمت فاؤنڈیشن کے پانی کے منصوبوں ،الخدمت فر یدہ یعقوب ہسپتال (MCHC )گلشن حدید، تھر ڈیو لپمنٹ پروگرام( TDP ) کا بھی جائزہ لیا گیااور ان منصوبوں پرجاری کاموں کی تفصیلات پیش کی گئیں ،اجلاس میں نعمت اللہ خان نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت مزید 3 آراو واٹر فلٹریشن پلا نٹس لگا ئے جا ئیں گے ، پہلے سے نصب واٹر فلٹریشن پلا نٹس کی کارکردگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا سے کہ لوگ ان پلانٹس سے بھرپور استفادہ کر رہے ہیں ۔صاف پا نی صحت مند زندگی کی علامت ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کو صاف پا نی میسر آئے اور لوگوں میں صاف پا نی سے متعلق شعور آگہی پروان چڑھے ،انہوں نے کلین واٹر پراجیکٹ سے منسلک رضا کاروں کے جذبے کی تعریف کی ۔اعجاز اللہ خان نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت زم زم پر اجیکٹ تحت تھر پارکر میں 1997 سے اب تک بنا ئے گئے پانی کے منصوبوں کا سروے جلدکیا جا ئے گا ۔