واٹربورڈ نے سیو ریج سسٹم کی بحالی کو ترجیحات میں شامل کرلیا

واٹربورڈ نے سیو ریج سسٹم کی بحالی کو ترجیحات میں شامل کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) یہ بات مشاہدہ میں آئی ہے کہ کافی عرصہ سے شہر میں ڈی سلٹنگ نہیں ہوسکی اور جیٹنگ مشینوں سے سیوریج لائنوں کی بھرپورانداز میں صفائی نہ ہونے کے باعث اوور فلو کی کافی شکایات ہیں، بارش کے دوران مٹی لائنوں میں جانے ، کوڑا کرکٹ ، شاپرز ، پلاسٹک کی اشیاء اور اسی قسم کی چیزوں سے عام طور پر لائنیں سنک ڈاؤن ہو جاتی ہیں جس سے نکاسی آب کا نظام متاثر ہوتا ہے ،جس کی وقتاً فوقتاً مکمل صفائی اور ڈی سلٹنگ ضروری ہوتی ہے لہذا واٹربورڈ نے سیو ریج سسٹم کی بحالی ،اوور فلو خاتمہ کو اولین ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے سیو ریج لائنوں کی صفائی مشینوں اور افرادی قوت سے مکمل طور پر ہنگامی بنیادوں پرکرنے کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں اب ڈی سلٹنگ اسی طرح کی جائے گی جس طرح نہروں کی صفائی کی جاتی ہے شہر کے ہر علاقے میں ایک ساتھ سیوریج کلیننگ مہم شروع کی جائے گی تاکہ سنک ڈاؤن لائنوں کی ہر علاقہ میں صفائی ہو سکے اور اوور فلو کا خاتمہ ہو سکے کیوں کہ واٹر بورڈ کے سیو ریج سسٹم کو رواں رکھنا ضروری ہے ، اس سلسلہ میں ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے چیف انجینئر الیکٹریکل و میکنیکل اور تمام چیف انجینئرز کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں ،اور کہا ہے کہ تمام دیرینہ بند سیوریج لائنوں کو مکمل صاف کر دیا جائے اور یہ سلسلہ بلا تعطل جاری رہے ایک ساتھ زیادہ بلاک شدہ لائنوں کی صفائی میں ونچنگ مشینیں اور ہیلتھ ورکرز کے ذریعے صفائی کی جائے، اگر ضرور ہو تو سیو رکلیننگ مشینری کی فوری مر مت کرالی جائے تاکہ مشینری کی خرابی عدم دستیابی اور سیوریج کلیننگ میں دشواری کا سبب نہ بنے ،صفائی کے کام کو کامیابی سے مکمل کر نے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی اور فوری عملدرآمد سے ہی ممکن ہے لہٰذا ہر علاقہ میں سیو ریج کی صفائی مہم کے لئے مشینری کی ضرورت ،افرادی قوت ، اخراجات ،بند مقامات کی نشاندہی کی جائے ،دیرینہ بند لائنوں کے مقامات کی نشاندہی تمام چیف انجینئر GIS کے نقشوں سے کریں تاکہ صورتحا ل کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کئے جاسکیں ،انہو ں نے مزید ہدایت کی کہ دستیاب ایکوپمنٹس ،مشینری، سیو ریج کلیننگ مشینوں کی تعداد اور ان کی حسب ضرورت مرمت سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں ، نکاسی آب کے کاموں پر مامور افسران واسٹاف سے اس سلسلہ میں معلومات حاصل کر لی جائیں تا کہ ان کی طلب کو پورا کیا جا سکے اور سیوریج کلیننگ مہم میں کوئی رکاوٹ نہ آئے ،تمام اقدامات 15دنوں میں مکمل کر لئے جائیں تاکہ معلومات کوائف تفصیلات ملنے پر شہر میں ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کی لائنوں کی مکمل صفائی کی مہم کا آغاز کر کے سیو ریج لائنوں کو کلیئر کر کے ان کو رواں کردیا جائے ،انہوں نے کہا کہ جس طرح گزشتہ بارشوں ،عیدا لاضحیٰ اور عشرہ محرم کے دوران افسران اور اسٹاف نے اطمینا ن بخش طریقے سے نکاسی آب کو رواں رکھا اس دوران بلاک لائنوں کی نشاندہی بھی ہو ئی ،نکاسی آب کی روانی مشینوں، مشینری ، افرادی قوت اور بہتر منصوبہ بندی کے باعث ممکن ہوئی جو ان مواقع پر ہر ٹاؤن کو فراہم کر دی گئی تھیں معیاری وبہترکارکردگی ،احساس ذمہ داری ،فرض شناسی اور مشینری کے درست استعمال سے یہ سب ممکن ہوا،گو کہ یہ محدود پیمانہ پر عارضی بنیادوں پر کیا گیا لیکن اچھے انداز میں ہوا،اب بھی اسی اسپرٹ سے کام کیاجائے تاکہ شہری ایک نئے اندز سے سیو ریج کی نکاسی کی نوید سن سکیں ،اگر افسران و اسٹاف کام کو ذمہ داری سے کریں تو یقیناً مثبت نتائج آسکتے ہیں جس کی مثال قائم کی جاچکی ہے ،لہٰذا اب اس سے بھی زیادہ اسپرٹ بہترین کارکردگی کا عملی مظاہر ہ کر نا ہے اگرناقص سیو ریج سسٹم سے نجات مضبوط و مر بوط نکا سی آب کا نظام قائم کر نے کے لئے سب مل کر اپنی ذمہ داری پوری کریں کو ئی وجہ نہیں کہ یہ شہرمؤ ثر نکاسی آب کا حامل نہ بن سکے۔