سارک ویکس نیٹ ایکسپومیں خواتین شرکاء کو بھر پور سپورٹ کرینگے، ایس ایم منیر

سارک ویکس نیٹ ایکسپومیں خواتین شرکاء کو بھر پور سپورٹ کرینگے، ایس ایم منیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصوصی رپورٹر) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹیڈیپ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ 4سے 6دسمبر کو لاہور میں منعقد ہونیوالی سارک ویکس نیٹ ایکسپو میں شامل ساؤتھ پنجاب کی خواتین انٹر پرینورز کو سٹالز کرایہ اور دیگر اخراجات کی مد میں سپیشل سبسڈی فراہم کریں گے۔ وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان ڈویژن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان نہ صرف ایک ذرخیز علاقہ بلکہ یہاں کی ثقافت و روایتی مصنوعات اپنی مثال آپ ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ پورے ملک اور خصوصاً پسماندہ یا کم ترقی یافتہ علاقوں کی خواتین کو زیادہ سے زیادہ پروموٹ کر کے گھر معاشرہ اور ملک میں خوشحالی لائیں۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ سری لنکا اور جرمنی میں ٹریننگ کیلئے وومن انٹرپرینورز کو بھیجنا ہے۔ وومن چیمبر ملتان اور وومن چیمبر بہاولپور دو، دو خواتین کے نام دیں ہم ان کو بھی ٹریننگ کیلئے بھیجیں گے۔ اس کے علاوہ پنجاب انڈسٹریل بورڈ میں تین خواتین کی نامزدگی کیلئے بھی وزیراعلیٰ پنجاب نے آمادگی ظاہر کی ہے۔ اس موقع پر سارک چیمبر آف کامرس کے نائب صدر افتخار ملک نے کہا کہ زمانہ میں ایسی تبدیلی آگئی ہے کہ اب نوکری پیشہ یا اپنا بزنس کرنیوالی خواتین کے رشتوں کی ڈیمانڈ بھی زیادہ ہے۔ ہمیں اب نوجوان مرد و خواتین کو زیادہ سے زیادہ کاروبار کی طرف لانا ہوگا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر اور ایف پی سی سی آئی کی صدارت کیلئے یو بی جی کی طرف سے نامزد امیدوار عارف عالم نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان میں کام کرنے والے تمام 10وومن چیمبرز خصوصاً ملتان اور بہاولپور کو ان کے دفاتر کیلئے مفت یا رعایتی قیمت پر زمین لیکر دیں پھر تعمیرات کیلئے فنڈنگ بھی کرائیں گے۔ وومن چیمبر آف کامرس ملتان کی صدر رضیہ شاہ اور ایگزیکٹو ممبر معصومہ سبطین نے کہا کہ وومن چیمبرز کے اقدامات کی بدولت ایک سلائی مشین پر کام کرنے والی خواتین اب نہ صرف ملکی بلکہ عالمی مارکیٹ میں بھی اپنی مصنوعات بھیج رہی ہیں اور اس سلسلے میں ٹیڈیپ کا مرکزی کردار ہے۔ دریں اثناء بیڈ شیٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے۔ چیف ایگزیکٹوٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ آل پاکستان بیڈ شیٹ ایسوسی ایشن کے مسائل حل کئے جائیں گے ایکسپورٹرز کے کلیمز جو التوا میں ہیں انکی ادائیگی جلد کی جائیگی ،انہوں نے کہا ہے کہ ایکسپورٹرز کی 3فیصد ادا ئیگی پالیسی بھی دوبارہ بحال کریں گے۔ٹیکسٹائل شعبہ کے لئے درپیش معاملات جن میں بجلی اور گیس سب سے اہم مسئلہ ہے اسے حل کرانے کے لئے اور انڈسٹری کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے بجلی اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سید محمد عاصم شاہ مہمانوں کو دیگر مسائل سے آگاہ کیا ،توانائی کی نرخوں میں بھی کمی کی جائے ،ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئے نوٹیفیکیشن ،اور ریفنڈ کی پالیسی اپنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر فنڈز کی کمی ہے تو ای ڈی ایف سے رقم جاری کرائی جائے ،انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کی لیبارٹریوں سے سیمپلز ٹیسٹ کرانے کے اخراجات کا 75%ٹی ڈی اے پی سے لیا جائے اس سلسلے میں بھی سینکڑوں کیس التواء کا شکار پڑے ہیں ۔خواجہ محمد یونس نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ٹریڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ٹیکسٹائل کی بہتری کیلئے کالج آف ٹیکسٹائل ،انجینئرنگ، سرٹیفیکیٹ سنٹر، ڈرائی پوٹ ٹرسٹ اور کلکٹرکونسل برائے بیڈ شیٹ جیسے ادارے بنائے گئے لیکن حکومت اس شعبے کے دیگر مسائل حل کرے۔