روسی طیارے کو بم کے ذریعے تباہ کیا گیا،امریکی و برطانوی انٹیلی جنس

روسی طیارے کو بم کے ذریعے تباہ کیا گیا،امریکی و برطانوی انٹیلی جنس
روسی طیارے کو بم کے ذریعے تباہ کیا گیا،امریکی و برطانوی انٹیلی جنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن /لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی اور برطانوی انٹیلی جنس حکام کے مطابق مصر میں روسی جہاز کو بم کے ذریعے تباہ کیا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی اس حوالے سے کسی باقاعدہ نتیجے پر پہنچنا باقی ہے۔طیارے کی تباہی میں جہاز کے کاک پٹ کا وائس ریکارڈر بہت بری طرح تباہ ہوا تھا تاہم شہری ہوا بازی کے ادارے کے مطابق فلائٹ کے ڈیٹا ریکارڈر سے معلومات نکال لی گئی ہیں جو ماہرین کے جائزے کے لیے تیار ہیں۔برطانوی حکومت کی کرائسس رسپانس کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیرِ خارجہ فلپ ہموند نے صحافیوں کو بتایا کہ ’ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ امکان ہوسکتا ہے کہ جہاز کی تباہی اس میں موجود دھماکہ خیز ڈیوائس کی وجہ سے ہوئی۔‘برطانوی حکومت نے بدھ کو کہا تھا کہ شاید جہاز کو کسی دھماکہ خیز ڈیوائس کی مدد سے زمین تک لایا گیا۔ بی بی سی کے مطابق ایک سینیئر برطانوی اہلکار کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملنے والے شواہد سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ جہاز کی تباہی کی وجہ بم تھا۔ ایک امریکی افسر نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مواصلاتی ذریعے سے پکڑے جانے والے پیغامات سے محسوس ہوتا ہے کہ صحرائے سینا میں موجود دولتِ اسلامیہ کے ایک حامی نے دھماکہ خیز ڈیوائس کو جہاز میں نصب کیا تھا۔تاہم حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ابھی فورینزک شواہد اور بلیک باکس کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔