چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات سے معذرت کر لی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات سے معذرت کر لی ہے اور کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنی گزارشات تحریری طور پر جمع کرا دے۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ مختلف میٹنگزاور کیسز کی سماعت کے باعث ملاقات ممکن نہیں اس لئے تحریک انصاف کے قائدین کو الیکشن کمیشن آنے ضرورت نہیں اور وہ اپنی گزارشات تحریری طور پر جمع کرا دیں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، جہانگیر ترین اور چوہدری سرور نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا وقت مانگا تھا۔