باپ کے خواب نے بیٹے کی جان بچالی

باپ کے خواب نے بیٹے کی جان بچالی
باپ کے خواب نے بیٹے کی جان بچالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(ویب ڈیسک)مصر میں حادثے کا شکار ہونیوالے طیارے کے ایک فضائی میزبان کے والد نے خواب میں طیارے کو بالکل ایسے ہی حادثہ پیش آتے دیکھاجس پرفضائی میزبان نے حادثہ سے ایک ہفتے قبل ہی استعفیٰ دیدیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق24سالہ اولگ آرمیکوف کا استعفیٰ منظور نہ ہوا ہوتا تو اس نے ماہانہ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسی بدقسمت طیارے میں مسافروں کی خدمت پر مامور ہونا تھا۔ آرمیکوف نے بتایا کہ میرے والد نے مجھے نوکری سے استعفیٰ پر انتہائی مجبور کیااورمجھ سے حلف لیا۔بعدازاں آرمیکوف نے ذاتی وجوہات کوبنیادبناکراستعفیٰ دیدیااور فضائی کمپنی کو اصل وجہ نہیں بتائی کیونکہ اسے خدشہ تھا کہ اگراس نے والد کے خواب کی بات کی تولوگ مذاق اڑائیں گے۔