سپریم کورٹ نے راولپنڈی حلقہ بندیوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے راولپنڈی کی حلقہ بندیاں منسوخ کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ بھیج دیا ہے اور کہا ہے کہ کہ لاہور ہائیکورٹ حلقہ بندیوں سے متعلق فائنڈنگ دے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ عدالت عالیہ معاملے پر ضرورت پڑنے پر خصوصی بینچ بھی تشکیل دے۔