شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کا دھرنا ختم

شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کا دھرنا ختم
شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کا دھرنا ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ کے باہر بلدیاتی الیکشن کے ناراض امیدواروں کا دھرنا بالآخر اختتام پذیر ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل نمبر 67 نیل کوٹ کے امیدوار چیئرمین چودھری آصف ارشاد اور یونین کونسل نمبر 78 ٹبہ مسعود پور کے امیدوار خواجہ شرجیل صدیقی نے اپنی نامزدگی کے باوجود ٹکٹ نہ دیئے جانے کے خلاف مخدوم شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جس میں دونوں یونین کونسلوں سے کثیر تعداد میں کارکنوں اور امیدواروں نے شرکت کی۔

مزید :

ملتان -