شادی کے 10 برس بعد خاتون کے ہاں 4 بچوں کی بیک وقت پیدائش
سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کی رہائشی خاتون نے نجی ہسپتال میں شادی کے 10 سال بعد 4بچوں کو جنم دیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق پیدا ہونے والے چاروں نومولود کی حالت خطرے سے باہر ہے اور زچہ اور بچوں کی صحت اطمینان بخش ہے۔ بچوں کے والد عقیل احمد نے کہا ہے کہ اس کے گھر شادی کے 10 سال بعد اولاد کی نعمت آئی ہے۔