پرواز میں خرابی: مریم نواز سمیت مسافر جہاز سے آف لوڈ
لاہور (ویب ڈیسک ) پی آئی اے کی اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز تکنیکی خرابی کا شکار ہو گئی، وزیر اعظم کی صاجزادی مریم نواز، ان کے شوہر کیپٹن صفدر اور بچوں سمیت 290 مسافروں کو بورڈنگ کے بعد جہاز سے نیچے اتار دیا گیا۔ اخبار روزنامہ نئی بات کے مطابق قومی ایئرلائن کی پرواز نمبر پی کے 758 کو گزشتہ دوپہر ساڑھے 12 بچے اسلام آباد سے لندن روانہ ہونا تھاور اس کے لئے وزیر اعظم کی صاجزادی اور ان کی فیملی سمیت تمام مسافروں کی بورڈنگ کر کے ان کو جہاز پر سوار کروادیا گیا لیکن کچھ دیر بعد ہی پائلٹ نے اعلان کیا کہ جہاز کے انجن میں خرابی کی وجہ سے جہاز پرواز کے قابل نہیں ہے۔ پائلٹ نے وزیراعظم کی صاجزادی اور ان کی فیملی سمیت تمام مسافروں کو لاﺅنج میں بیٹھ کر انتظار کرنے کے لئے کہا اور ایک گھنٹے بعد انہیں بتایا کہ جہاز کے انجن کا نقص دور کرنے میں مزید دیر لگے گی جس پر مریم نواز فیملی سمیت وزیراعظم ہاﺅس واپس روانہ ہو گئیں۔ 3 گھنٹے بعد مذکورہ پرواز کا نقص دور کرکے قومی ایئرلائن کے اعلیٰ حکام نے مریم نواز اوران کی فیملی کو اطلاع کردی اور ان کی آمد کے بعد ساڑھے 3 بجے پرواز اسلام آباد سے لندن کے لئے روانہ ہو گئی۔