بھارتی گاﺅں”پاکستان“ نے بہار میں انتخابات کا بائیکاٹ کردیا

بھارتی گاﺅں”پاکستان“ نے بہار میں انتخابات کا بائیکاٹ کردیا
 بھارتی گاﺅں”پاکستان“ نے بہار میں انتخابات کا بائیکاٹ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)بھارتی گاﺅں پاکستان نے آج ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا۔ بھارتی ریاست بہار میں پاکستان ایک انتخابی مسئلہ بن چکا ہے اور پاکستان کا نام بی جی پی کی نیندیں اڑا رہا ہے ، کبھی ہار کی صورت میں پٹاخے پھوڑنے اور کبھی نتیش کمار کا پاکستان میں گوگل اشتہار۔۔۔اور اب ریاست بہار میں ”پاکستان “ گاﺅں کے باسیوں نے انتخابات کا بائیکا ٹ کردیا ہے۔اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق بھارتی اخبار ”دی ہندو“ کی رپورٹ میں بھارتی ریاست بہار میں ایک ”پاکستان تولہ“ نامی گاﺅں ہے جنہوں نے آج ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ یہ قرار دیا گیا ہے کہ آزادی سے اب تک اس گاﺅں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔ ریاست بہار کے پرنیا ضلع میں سنگھیا پنچایت میں یہ گاﺅں واقع ہے ،جس کی سرحدیں بنگلادیش سے ملتی ہیں۔ آزادی سے قبل یہ گاﺅں بنگال کے ضلع اسلام پور میں تھا۔ 1947 کی تقسیم کے بعد مسلمانوں کی آبادی مشرقی پاکستان ( بنگلہ دیش) کی طرف ہجرت کرگئی۔اس کے بعد قریبی جنگلوں سے سنتال قبائل اس گاﺅں میں آکر آباد ہوگئے۔ ”پاکستان کی طرف ہجرت کرنے والوں کا گاﺅں “ کے نام سے اس گاو?ں کو پکارا جانے لگا،وقت کے ساتھ ساتھ اس کا نام سمٹتا گیا اور آج اس گاﺅں کا نام صرف”پاکستان“ رہ گیاہے،حتی کہ سرکاری دستاویزات میں بھی اس کی شناخت پاکستان کے طور پر ہی ہے۔ دیہاتیوں نے اس نام کو کبھی تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کی۔ پرنیا قصبے سے 35کلومیٹر کی دوری پر پاکستان پسماندہ علاقے کی واضح مثال ہے جہاں کبھی بھی کسی سرکاری مداخلت کی کوئی علامت نہیں۔ گاﺅں میں کوئی سڑک، بجلی، اسکول یا بنیادی صحت کامرکز نہیں۔ اس گاﺅں سے صرف ایک ہی رابطے کا ذریعہ ہے کہ دریائے کاری کوسی کے اوپر سے لوہے کاایک تنگ ریل پل ہے جسے صرف چار سال پہلے بنایا گیا۔ گاﺅں والوںکا غصہ فطرتی ہے ان کا کہنا ہے کہ ہم کیوں ووٹ دیں،کیونکہ ان کے گاﺅں میں کوئی ترقیاتی کام ہی آج تک نہیں ہوا۔ اگر کوئی شخص بیمار پڑ جاتا توقریبی طبی مرکز جانے کیلئے 8 کلومیٹر پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔ یہ گاﺅں تقریباً 25 گھرانوں پر مشتمل ہے۔زیادہ تر یہاں کے جوان روزگار کیلئے دہلی،پنجاب اور گڑگاﺅں چلے گئے، گاﺅں والوں کا ذریعہ معاش مویشی، بکریاں اور مرغیاں وغیرہ پالنے اور گندم اور مکئی کاشت کرنے پر ہے۔ یہ علاقہ سیلاب کا بھی شکار رہتا ہے۔گاﺅں والوں نے بھارت کے پار پاکستان ملک کا نام بھی سن رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی کے سربراہ امیت شاہ نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی انتخابات ہار گئی تو پٹاخے پاکستان میں پھوڑے جائیں گے۔اس کے بعد بی جے پی رہنماﺅں نے ایک پاکستانی اخبار کی ویب سائٹ میں نتیش کمار کے ایک گوگل اشتہار کا مسئلہ اٹھایا جسے بعدمیں گوگل مارکیٹنگ نامی خصوصیت قراردیا گیا اور اب پاکستان کے عوام نے انتخابات کا بائیکا ٹ کردیا ہے۔

مزید :

کراچی -