بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان پاکستان میں رہائش اختیار کریں: حافظ سعید

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان پاکستان میں رہائش اختیار کریں: حافظ سعید
 بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان پاکستان میں رہائش اختیار کریں: حافظ سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جماعۃ الدعوة کے سربراہ حافظ سعید نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان میں آ کر رہائش اختیار کریں، بھارت میں مسلمانوں کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حافظ سعید نے اپنی پیشکش کے حوالے سے ٹوئیٹ کیا ہے۔ حافظ سعید کے اس ٹوئیٹ کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔ رپورٹ کے مطابق حافظ سعید نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ایسا کوئی بھی مسلم، چاہے وہ شاہ رخ خان ہو، جسے بھارت میں اسلام کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا ہے وہ پاکستان میں آ کر رہ سکتا ہے۔ اداکار کے علاوہ، انہوں نے دیگر بھارتی مسلمانوں کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ کھیل، تعلیم، ادب، ثقافت اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے وہ مسلمان بھی پاکستان آ سکتے ہیں جو ہندو انتہا پسندوں کے عدم برداشت کے رویے کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محب وطن کی حیثیت سے سب سے بڑا جرم مذہبی عدم برداشت اور سیکولر نہ ہونا ہے۔ انہوں نے بھارت کو ایک فاشسٹ ریاست قرار دیا اور کہا کہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک اس بات کا ثبوت ہے کہ نریندر مودی کا بھارت اب سیکولر نہیں رہا۔

مزید :

اسلام آباد -