دنیا کی نمبر ون ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے ریسٹورنٹ کے باہر موبائل چورکو دبوچ لیا ، لوگ تالیاں بجاتے رہ گئے
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا کی نمبر ون امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کو موبائل فون چوری کرنے والا مشکل میں پھنس گیا ۔ ٹینس سٹار نے چور کے پیچھے دوڑ لگا دی اور اسے دبوچ لیا ۔ سرینا ولیمز نے اپنے فیس ب±ک صفحے پر اپنی ”س±پر وومین “ کی تصویر شائع کی اور اس کے ساتھ لکھا ہے کہ کل رات کے کھانے پر میرے ساتھ ریسٹورنٹ میں بہت عجیب واقعہ پیش آیاہے جہاںایک شخص نے میرا فون اٹھایا اور تیزی سے باہر نکل گیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ اس شخص کو میرے ایسے ردِعمل کی توقع نہیں تھی ، میں فوراً اٹھی، اس کی سمت دوڑی اور کرسیوں کو پھلانگتے ہوئے ریسٹورنٹ سے باہر نکل گئی ،اس کے پیچھے تیزی سے دوڑی اوراسے دبوچ لیا ۔
سرینا ولیمز نے مزید کہا کہ ’میں پرسکون رہی، بہت زیادہ دھمکی آمیز انداز اختیار نہیں کیا، کیوں کہ شور شرابا کرکے میں مجمع نہیں لگا سکتی تھی، اور میں نے بہت آرام سے ان صاحب سے پوچھا کہ کیا انھوں نے ’غیر ارادی طور پر‘ غلط فون اٹھا لیا تھا؟۔وہ یہ الفاظ سن کر وہ شخص لڑکھڑا گئے، یقیناً وہ اس صورتحال کی توقع نہیں کررہا تھا۔ آخر کار اس شخص نے کہا: ’او میرے خدا، میں نے واقعی غلط فون اٹھا لیا ہے۔ میں وہاں بہت زیادہ الجھ گیا تھا، یقیناً میں نے غلط فون اٹھالیا ہے۔‘سرینا ولیمز کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ میں موجود دیگر لوگوں نے ان کے لیے ’کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔‘وہ اسے ’عورتوں کی جیت قرار دیتی ہیں‘ اور کہتی ہیں کہ انھوں نے ’وہاں موجود ہر مرد کو یہ دکھا دیا کہ میں بزدلوں کا مقابلہ کرسکتی ہوں۔‘یاد رہے کہ امریکی ٹینس سٹار سرینا 21 گرینڈ سلیم سنگلز کے ٹائٹل جیت چکی ہیں یہ بھی ایک واضح دلیل ہے کہ عورت کمزور نہیں ہوتی ہاں مگر عورتوں کو کمزور سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔