دبئی پولیس کیساتھ بھی وہ ہوا جس کی کوئی توقع نہیں رکھتا، لڑکاچکمادے گیا
ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نوجوان لڑکا اپنے والد کی پولیس کے ساتھ بات چیت کے دوران چکمادے کر فرار ہوگیا اور پولیس اہلکار دیکھتے رہ گئے جبکہ والد نے پولیس کے خلاف ہی شکایت کردی لیکن تحقیقات کے بعد پولیس کے موقف کو درست قراردیدیا۔
اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈر انچیف میجر جنرل سیف الزفین نے بتایاکہ 14لڑکا ہائی وے پرسائیکل چلارہاتھا جب پولیس اہلکاروں نے اسے روکااور چونکہ یہ قانون کی خلاف ورزی تھی ، اس لیے پولیس نے سائیکل ضبط کرلی ۔
اُنہوں نے بتایاکہ اہلکارسائیکل لے جانے کیلئے موقع پر ہی سرکاری ٹرک کے منتظر تھے اور اسی دوران نوجوان کے باپ نے پولیس اہلکاروں کیساتھ بات چیت شروع کردی اور موقع پاکر نوجوان فرار ہوگیا ۔
اس کے بعد لڑکے کے والد نے پولیس کیخلاف شکایت کردی اور موقف اپنایاکہ اس کے بیٹے کو غلط روکاگیا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ درخواست گزار کا دعویٰ غلط ہے اور پولیس اہلکار قانون پر عمل کررہے تھے ۔