2017 ء تک ملک سے لوڈشیدنگ کا خاتمہ کر دیا جائیگا، پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس

2017 ء تک ملک سے لوڈشیدنگ کا خاتمہ کر دیا جائیگا، پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس
2017 ء تک ملک سے لوڈشیدنگ کا خاتمہ کر دیا جائیگا، پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کے نجی شعبے نے 2017 ءتک ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکومتی دعویٰ کو مسترد کردیا ہے جبکہ سیکر یٹری پانی و بجلی کہتے ہیں کہ 2017 ءمیں لوڈشیڈنگ ختم کر دی جائیگی اس ضمن میں سرمایہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترغیب دینے کیلئے ”پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس “ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کرایا جس میں 250 غیر ملکی سرمایہ کاروں ، فیڈریشن چیمبر آف کامرس سمیت ملک بھر کے نجی شعبہ نے شرکت کی کانفرنس میں نجی شعبے کے نمائندوں کو کہنا تھا کہ 2017 ءتک ملک سے لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو سکتی کیونکہ توانائی بحران کی اصل جڑ بجلی کی رسد طلب میں فرق سے زیادہ بدانتظامی اور لائن لاسز ہیں جب تک ان مسائل پر قابو نہ پایا گیا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن نہیں ہے وفاقی سیکرٹری پانی وبجلی یونس ڈھاگہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوڈشیڈنگ کا فی حد تک کم کر دی گئی ہے 2017 ءتک ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیاجایئگا انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر کے لائن لاسز اینس فیصد سے کم ہو کر اٹھارہ اعشاریہ دو فیصد پر آگئے ہیں، لوڈشیڈنگ کے نقصانات جی ڈی پی کے دو اعشاریہ چار فیصد سے کم ہو کر اعشاریہ سات فیصد رہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ریکوری میں بھی بہتری آئی ہے۔ وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے کی صورتحال میں تبدیلی آئے گی ، جو کام نیٹو فورسز پندرہ سالوں سے نہ کر سکیں وہی کام پاک فوج نے ڈیڑھ سال میں اپنے وسائل سے کر دکھایا ، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی سے کثیر غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی، ملک میں پن بجلی کی چھوٹے منصوبوں کے لئے وسائل موجود ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کار اس شعبے میں سرمایہ کاری کریں ، حکومت ایسی سرمایہ کاری کو تحفظ فراہم کرے گی۔ وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ قطرے آنے والی ایل این جی پاک ایران گیس منصوبہ اور ٹاپی سے آنے والی گیس سے زیادہ سستی ہو گی، حکومت ملک میں ایل این جی کے پانچ ٹرمینل قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ایک ٹرمینل لگا دیا گیاجبکہ ایک پر کام جاری ہے ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں 46 ارب ڈالر کی بجائے پچاس ارب ڈالر سرمایہ کاری ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک توانائی کے ایک بڑے بحران سے دو چار ہے۔ وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر نے اپنے خطاب میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں اور پاکستان کے عوام کیلئے چار خوشخبریوں کا اعلان کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک سے دہشت گردی اور انتہاپسند ختم کر دی ہے اور دہشت گردی 70 فیصد کمی آئی ہے یہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے خوش آئندہ پیغام ہے۔

مزید :

اسلام آباد -