سونم کپور ,مادھوری اور ایشوریا رائے کی ہم پلہ اور شاید ان سے زیادہ باصلاحیت ہیں:سلمان خان
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے کہا ہے کہ سونم کپور مادھوری اور ایشوریا رائے کی ہم پلہ ہیں اور شاید سونم ان سے زیادہ باصلاحیت ہیں۔ سلمان خان اور سونم کپور نئی دہلی میں اپنی نئی فلم ” پریم رتن دھن پائیو “ کی پرموشن کر رہے ہیں ۔ اس دوران ایک تقریب میں سلمان خان سے سونم کپور کا ایشوریہ اور مادھوری ڈکشٹ سے موازنہ کرنے سے متعلق سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں سونم ، ایشوریہ اورمادھوری کے پائے کی اداکارہ ہیں ۔ دوسری جانب سونم کپور نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں ایشوریہ اور مادھوری کے ساتھ میرا موازنہ نہیں کیا جانا چاہیے ، ان کا کیریئرشاندار رہا ہے ۔ سونم نے مزید کہا کہ میں ایشوریہ رائے کی خوبصورتی اور مادھوری ڈکشٹ کی صلاحیتوں کے قریب بھی نہیں ہوں تاہم میں انیل کپور کی بیٹی ہوں لہذا کوئی دباﺅ اور تناﺅ مجھے روک نہیں سکتا۔