روایات لے ڈوبیں ، شادی کے دن ہی چینی دلہن ہسپتال پہنچ گئی
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہرعلاقے کی اپنی اپنی روایات ہوتی ہیں اور چین کے بعض علاقوں میں بھی یہ روایت پائی جاتی ہے کہ شادی کے موقع پر دلہنیا کو لڑکے والے ہوا میں اچھالتے ہیں اور پھر نیچے آنے پر کیچ کرلیتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ایک شادی بہت مشہورہوگئی کیونکہ اس کی دلہنیادولہے والے سنبھال نہ سکے اور نیچے گر گئی ، سرپرچوٹیں آئیں جس پر اسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
اماراتی میڈیا کے مطابق چین کے شندونگ صوبہ کے علاقے زاﺅزہوانگ میں دلہنیا کو لڑکے والوں کی طرف سے ٹاس کی طرح ہوا میں اچھالاگیالیکن کیچ کرنے میں ناکام رہے ، وہ زمین پر آگری جس کی وجہ سے اس کے سرمیں شدید چوٹیں لگیں ۔دلہن کو اس کے عروسی لباس میں ہی سات منٹ کے اندر ہسپتال پہنچادیاگیاجبکہ پولیس حکام نے بھی یہ یقینی بنایاکہ کم سے کم وقت میں ایمبولینس کو ہسپتال پہنچایاجائے ۔
چینی روایات کے مطابق جب دلہن شادی کے مقام پر دولہے سے ملنے پہنچی تودولہے کی طرف سے شادی کی تقریب میں شریک مرداس کا استقبال کرنے آگے آئے تاہم خاتون کو ہوامیں اچھالنے کے بعد واپس سہارادینے میں ناکام رہے اور سرکے بل زمین پر آگری ۔