حفیظ کی اننگز زبردست تھی، باﺅلرز نے بھی کمال کی پرفارمنس دی: رمیز راجہ

حفیظ کی اننگز زبردست تھی، باﺅلرز نے بھی کمال کی پرفارمنس دی: رمیز راجہ
حفیظ کی اننگز زبردست تھی، باﺅلرز نے بھی کمال کی پرفارمنس دی: رمیز راجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق کھلاڑی اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کسی بھی ٹیسٹ میچ میں 20 وکٹیں حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا، باﺅلرز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان کی شاندار فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ مصباح الحق نے بہترین کپتانی کا مظاہرہ کیا کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ کس بلے باز کو کس نمبر پر کھلانا ہے اور کب کس کھلاڑی سے باﺅلنگ کروانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم نے ایشز سیریز میں تاریخی فتح حاصل کی تھی اور اس کا مورال بہت بلند تھا اس لئے پاکستانی کی اس کے خلاف جیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
ایک سوال کے جواب میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کی اننگز بہت زبردست تھی کیونکہ اگر انہوں نے پرفارم نہ کیا ہوتا تو انگلینڈ پر دباﺅ نہ آتا اور وہ یہ میچ ہارنے کے بجائے جیت بھی سکتے تھے۔

مزید :

کھیل -