سیریز میں کامیابی،قومی ٹیم پر سے "کرفیو "ہٹا دیا گیا،جشن منانے کی اجازت
شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک )انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں 2-0سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔کہیں ڈھول کی تھاپ پر رقص تو کہیں قومی ٹیم زندہ باد کے نعرے،ایسے میں کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کوخوشیاں منانے سے روکنے کی بجائے انہیں جشن منانے کی اجازت دیدی۔پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ٹیم انتظامیہ کو کہا ہے کہ آج کھلاڑیوں کو جشن منانے دیں ،خوشی کے اس موقع پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر آج کوئی "کرفیو " نہیں ہو گا۔شہر یار خان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ شعیب ملک کا اپنا فیصلہ ہے کپتان مصباح الحق کو ریٹائرمنٹ نہیں لینے دوں گا،قومی ٹیم کو ان کی ضرورت ہے ۔