فیکٹری حادثہ: مزید 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہوگئی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) عثمان نے کہا ہے کہ فیکٹری کے ملبے سے مزید 4افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد سندر فیکٹری حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد23ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی او لاہور کا کہنا تھا کہ ملبے کے نیچے 4افرادکی لاشیں نظرآرہی ہیں ۔ ہیوی مشینری استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بالائی منزل کالینٹر کاٹ کرراستے بنائے جائیں گے، لینٹر کاٹنے کے بعد ہی ہیوی مشینری استعمال کی جائے گی ۔