دبنگ خان بھی شاہ رخ خان پر بی جے پی اور اوردیگر انتہا پسندہندوﺅں کی تنقید کیخلاف میدان میں آ گئے

دبنگ خان بھی شاہ رخ خان پر بی جے پی اور اوردیگر انتہا پسندہندوﺅں کی تنقید ...
دبنگ خان بھی شاہ رخ خان پر بی جے پی اور اوردیگر انتہا پسندہندوﺅں کی تنقید کیخلاف میدان میں آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ خان بھی شاہ رخ خان پر بی جے پی اور اوردیگر انتہا پسندہندوﺅں کی تنقید کیخلاف میدان میں آ گئے۔نئی دہلی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ این جی او”بینگ ہیومن” کے پلیٹ فارم سے کسی کامذہب اور رنگ و نسل جانے بغیر لوگوں کی مدد کرتاہوں کیونکہ ہم سب انسان ہیں اور ہمیں بھائی چارے سے رہنا چاہیے۔ایک صحافی نے جب شاہ رخ خان کے بھارت میں انتہا پسندانہ روئیوں پر آواز اٹھانے پر ان کیخلاف کی جانے والی تنقید کے بارے میں سوال کیا تو دبنگ خان نے کہا کہ ان کی والدہ سشیلا اوروالدسلیم خان ہیں۔ ہم سب بھارتی ہیں، ہمارے مذہبی عقائد سے کوئی فرق نہیں پڑتا، سب کو ایک دوسرے سے محبت سے مل کر رہنا چاہیے۔
یادرہے کہ کنگ خان شاہ رخ نے اپنی 50 ویں سالگرہ پر بھارت میں بڑھتی ہندو انتہاپسندی کے خلاف اظہار خیال کیا جس پر بی جے پی اور دیگر ہندو انتہا پسندوں نے ان کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے شروع کردیئے اور انہیں پاکستانی ایجنٹ اور حافظ سعید قرار دیدیا گیااور طرح طرح کے الزامات لگا دیئے ۔

مزید :

تفریح -