بی جے پی کے رہنماشاہ رخ خان کےخلاف بکواس سے گریز کریں: ’مودی بھگت‘ انوپم کھیربھی انتہاپسندوں کیخلاف پھٹ پڑے

بی جے پی کے رہنماشاہ رخ خان کےخلاف بکواس سے گریز کریں: ’مودی بھگت‘ انوپم ...
بی جے پی کے رہنماشاہ رخ خان کےخلاف بکواس سے گریز کریں: ’مودی بھگت‘ انوپم کھیربھی انتہاپسندوں کیخلاف پھٹ پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے ’مودی بھگت‘ انوپم کھیربھی شاہ رخ خان پر تنقید کئے جانے پر بالآخر بی جے پی کے خلاف پھٹ پڑے ۔ انوپم کھیر نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں شاہ رخ خان پر تنقید کرنیوالوں کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھاہے کہ بی جے پی کے کچھ رہنماو¿ں کو اپنی زبان کو قابو میں رکھنا چاہیے اور شاہ رخ خان کے خلاف بکواس سے گریز کرنا چاہئے۔انہوں نے مزید لکھا کہ شاہ رخ خان قومی شخصیت ہیں اورہمیں ان پر فخرہے۔
یاد رہے کہ بی جے پی کے رہنما وجے ورجیا کیلاش نے کہا تھا کہ شاہ رخ ہندوستان میں رہتے ہیں مگر ان کا دل پاکستان میں ہے اور انہیں حافظ سعید بھی قرار دیا تھا ۔بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف انتہا پسند ہندوﺅں کے اقدامات کے باعث فلم میکرز، مصنفین ، سائنسدانوں کی جانب سے ایوارڈز واپس حکومت کو لوٹائے جانے پر پر اداکار انوپم کھیر نے ان کی شدید مخالفت کی ۔ انوپم کھیر بارہا کہہ چکے ہیں کہ میں خود کو ’مودی بھگت‘ سمجھتا ہوں اور ان کی حمایت کرتا ہوں۔

مزید :

تفریح -