سرمایہ کاری کانفرنس میں پہلے سے زیادہ مندوبین کی شرکت حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے: پرویز رشید
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے سرمایہ کاری کانفرنس میں پہلے سے زیادہ مندوبین نے شرکت کی جو حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرویز رشید نے کہا کہ رواں سال سرمایہ کاری کانفرنس میں 620 مندوبین نے شرکت کی، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار ہمیشہ محفوظ ملک میں سرمایہ کاری کرتا ہے اور اگر بدامنی کی فضاءہو تو سرمایہ کار اپنا پیسہ واپس لے جاتا ہے ۔ پرویز رشید نے مزید کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، حکومت معیشت کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔