کالاباغ ڈیم پختونوں کی تباہی ،کسی بھی صورت میں منظور نہیں ہے ،اسفند یار
چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کاہ کہ ملک کی دونوں سرحدوں پر حالات نارمل نہیں ہیں ۔افغانستان میں امن تک پاکستان میںامن ممکن نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے مسئلے پر اے پی سی میں متفقہ فیصلے ہوئے لیکن ان پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا،ا ے پی سی فیصلے کو نظر انداز کر کے مشرقی کوریڈور پر کام ہو رہا ہے ۔اقصادی راہداری روٹس کی منصفانہ تقسیم ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا میں صرف کھانا کھانے کیلئے اے پی سی میں نہیں جانا چاہتا ۔
سربراہ اے این پی نے کالا باغ ڈیم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کالاباغ ڈیم پختونوں کی تباہی ہے یہ کسی بھی صورت میں ہمیں منظور نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم پر اپنے موقف کو مشرف پربھی واضح کر یا تھا ۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کی کے پی کے میں شمولیت چاہتے ہیں ۔عمران خان اور ریحام خان کی علیحدگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ذاتی کچھ بھی نہیں ہے۔میرے ذاتی معاملات پر بھی صحافی مجھ سے سوالات کرتے ہیں ،صحافیوں کا حق ہے کہ وہ جو چاہیں سوال کریں ۔