ماہرہ خان نے اپنی اشتعال انگیز ہالووین پیکچر شائع کر کے شیو سینا کو آگ بگولہ کر دیااور پھر معافی بھی مانگ لی

ماہرہ خان نے اپنی اشتعال انگیز ہالووین پیکچر شائع کر کے شیو سینا کو آگ بگولہ ...
ماہرہ خان نے اپنی اشتعال انگیز ہالووین پیکچر شائع کر کے شیو سینا کو آگ بگولہ کر دیااور پھر معافی بھی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی ہالووین پیکچر شائع کر کے اس کے ساتھ ایک کیپشن لکھ کو ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کو آگ بگولہ کر دیا ۔ تاہم ماہرہ خان نے شیو سینا کے رد عمل کے بعد معافی بھی مانگ لی ہے اور ٹوئیٹرپیغام میں لکھا ہے کہ اگر میری ہالووین تصویر کی اشاعت سے کسی کو دکھ پہنچا ہے تو میں اس پر معذرت خواہ ہوں ، میں نے ایسا قطعی طور پر جان بوجھ کر نہیں کیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز ماہرہ خان نے فلم ڈائریکٹر عاصم رضا کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی تھی ۔تصویر میں ماہرہ نے بلی کا روپ اورفلم ڈائریکٹر عاصم رضا نے شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کا روپ دھار رکھا تھا اور جب کہ انہوں نے ہاتھ میں ایک بینر بھی تھام رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ ماہرہ کو باہر نکالو۔

مزید :

تفریح -