نیب کی کارروائی ،سابق ڈپٹی کمشنر اور سرکل افسر اینٹی کرپشن گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) نیب نے کارروائی کر کے سندھ کے ضلع جامشورو کے سابق ڈپٹی کمشنر سہیل ادیب بچانی کو کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔ترجمان نیب سندھ کا کہنا ہے کہ جامشورو کے سرکل افسر اینٹی کرپشن نیاز حسین چاچڑ کو بھی بے ضا بطگیاں کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ملزمان پر آر بی او ڈی منصوبے میں 10کروڑ روپے کی بے ضابطگیو ں کا الزام ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ حکومت سندھ نے گرفتار ملزم سہیل ادیب بچانی کو ایڈیشنل سیکریٹری بحالیات تعینات کیا ہوا ہے ۔تحقیقات کے دوران سہیل ادیب نے 87لاکھ روپے رضا کارانہ واپس کرنے کی پیشکش کی ہے ۔