سی ٹی ڈی کی کارروائی ،36افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی ،36افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار
سی ٹی ڈی کی کارروائی ،36افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کاﺅنٹر ٹیررازم فورس نے کارروائی کر کے کراچی کے مختلف علاقوں سے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے 36قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے ۔سی ٹی ڈی نے کورنگی اور نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کر کے شرجیل اور ریاض نامی دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے ۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار گروپوں جبار جھینگو اور عزیز بلوچ کے گروہ سے ہے۔انہوں نے بتا یا کہ شرجیل کو خالد چوہان کی نشاندہی پر پکڑا گیا جو نجی نیوز چینل پر حملے میں ملوث ہے ۔خالد چوہان کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا جس نے تفتیش کے دوران ساتھیوں کے نام بھی بتائے ۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان پانچ نیوز چینلز پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔

مزید :

کراچی -