اگر یہ ویڈیو آپ کو دھوکا نہیں دے رہی تو سمجھ لیں آپ کا ذہنی توازن درست نہیں

اگر یہ ویڈیو آپ کو دھوکا نہیں دے رہی تو سمجھ لیں آپ کا ذہنی توازن درست نہیں
اگر یہ ویڈیو آپ کو دھوکا نہیں دے رہی تو سمجھ لیں آپ کا ذہنی توازن درست نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دماغی توازن بگڑ جانے کا تصور ہی ہولناک ہوتا ہے، مگر یہ مرض یکدم لاحق نہیں ہوتا بلکہ دماغ میں بتدریج بگاڑ آتا ہے جس کا آپ ڈاکٹر سے چیک اپ کروا کرکسی بھی سطح پر پتا چلا سکتے ہیں۔ اب آپ ایک ویڈیو کے ذریعے گھر بیٹھے بھی دماغی خلل کو چیک کر سکتے ہیں۔ ایک سافٹ ویئربنانے والی کمپنی نے نظر کو دھوکہ دینے والی ایک ایسی ویڈیو بنائی ہے جس سے آپ اپنی دماغی حالت کا ٹیسٹ گھر بیٹھے کر سکتے ہیں۔ اس ویڈیو میں ایک کھوکھلا مقعر(اندر کو دھنسا ہوا) ماسک دکھایا گیا ہے جو گھوم رہا ہوتا ہے۔ آپ کو اپنی دماغی حالت چیک کرنے کے لیے اس ویڈیو کو دیکھ کر یہ بتانا ہے کہ کیا یہ ماسک مقعر ہے یا محدب(باہر کو ابھرا ہوا) ہے۔

مزید جانئے: ایسی عجیب و غریب بیماری جس کے مریض سمجھتے ہیں کہ وہ مردہ ہیں، آگے کیا ہوتا ہے؟ جانئے
حقیقت میں یہ ماسک مقعر ہے مگر دیکھنے والوں کو محدب نظر آتا ہے۔ جس شخص کو یہ مقعر نظر آئے اسے سمجھ لینا چاہیے کہ اس کی دماغی حالت درست نہیں ہے اور اسے فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ کیونکہ ماہرین کا بھی یہی کہنا ہے کہ اگرچہ یہ ویڈیو سنجیدہ دماغی خلل کی نشاندہی کرتی ہے لیکن مکمل طور پر اس سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ دھوکہ نہ کھانے والے شخص کا دماغی توازن مکمل طور پر بگڑ چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیسٹ کے بعد اس شخص کو ڈاکٹر کے پاس بھی جانا چاہیے کیونکہ حتمی طور پر ڈاکٹر ہی فیصلہ کر سکے گا کہ اس کی دماغی صحت ٹھیک ہے یا نہیں۔



مزید :

ڈیلی بائیٹس -