یہ ایک چھوٹی سی بات آپ کی شادی اور رشتے تباہ کرسکتی ہے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ بھی زیادہ سونے کے عادی ہیں اور آپ کی بیوی اس عادت پر آپ کو کوسنے دیتی ہے تو اسے یہ تحقیقاتی رپورٹ ضرورپڑھائیں۔اس نئی تحقیق میں ماہرین نے بتایا ہے کہ زیادہ سونا ازدواجی زندگی کے لیے بے حد مفید ہے۔امریکی تحقیق کاروں نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ رات کو پرسکون اور لمبی نیند لینے والے شادی شدہ جوڑوں میں خودغرضی کا عنصر کم ہوتا ہے ، اس لیے وہ اپنی بجائے اپنے پارٹنر کا زیادہ خیال رکھتے ہیں اور اے اپنی ذات پر ترجیح دیتے ہیں۔اس کے علاوہ ایسے جوڑے نرم دل ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کی تکالیف کو زیادہ محسوس کرتے ہیں۔
مزید جانئے: مرغی کی آخری بوٹی ، بات قتل تک جا پہنچی
برطانوی جریدے ”ڈیلی میل“نے اس تحقیقاتی رپورٹ میں جولی کک نامی خاتون کی کہانی بھی شامل کر رکھی ہے جس کا ایک 6سالہ بیٹا ایلیکس اور 2سالہ بیٹی اینڈریانا ہیں۔ دونوں بچے رات کو بہت کم سوتے ہیں اور صبح 3بجے ہی اٹھ کھڑے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے میاں بیوی کی نیند بھی پوری نہیں ہوتی۔ جولی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6سال سے، جب سے اس کا بیٹا پیدا ہوا ہے، وہ ایک رات بھی پرسکون اور پوری نیند نہیں لے سکی کیونکہ ایلیکس رات کو بار بارجاگ جاتا ہے اور صبح بھی جلدی اٹھ جاتا ہے۔ جولی کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے ہم میاں بیوی کا مزاج بہت چڑچڑا ہو چکا ہے۔