اگر آپ کی بیوی بھی اس عورت جیسی ہے تو بے وفائی کا سوچیں بھی مت، ایسا تحفہ بھیج دیا کہ منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا
نیویارک (نیوز ڈیسک) شوہر کی بیوفائی کا پتا چلنے پر خواتین کچھ نہ کچھ سخت اقدام تو ضرور کرتی ہیں لیکن اس امریکی خاتون نے تو ایسا بدلا لیاکہ بیچارہ شوہر اپنی نظروں میں ہی گرگیا۔
جریدے ڈیلی میل کے مطابق 35 سالہ مصنفہ امینڈا چیٹل کو معلوم ہوا کہ اس کا موسیقار خاوند ایک 20 سالہ لڑکی کے ساتھ معاشقہ چلارہا ہے۔ امینڈا نے اپنے خاوند کی بدکرداری کا راز فاش ہونے پر پہلے تو اسے اور اس کی 20 سالہ محبوبہ کو ای میل اور میسج بھیج کر خوب لعن طعن کی۔ جب لڑکی نے شرمندہ ہونے کی بجائے جواباً امینڈا کو ہی اپنے محبوب کا دل جلانے والی بڑی بڑھیا قرار دے ڈالا تو امینڈا نے انتہائی اقدام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اس نے انٹرنیٹ پر ایک خاص ویب سائٹ سے رابطہ کیا جو بے وفا شریک حیات سے بدلہ لینے کے خواہش مند افراد کو خدمات فراہم کرتی ہے۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے امینڈا نے اپنے خاوند کو گھوڑے کی لید سے بھرا ڈبہ بھجوادیا۔ امینڈا کہتی ہیں کہ انہیں اپنے بدکردار خاوند کو غلیظ پارسل بھجوانے پر 17 ڈالر (تقریباً 1700 پاکستانی روپے) تو خرچ کرنا پڑے لیکن اس کے ہوش ٹھکانے آگئے اور امید ہے کہ وہ آئندہ بے وفائی کا کبھی نہیں سوچے گا۔