وہ گھڑی جو آپ کے ازدواجی تعلقات کے پل پل کی خبر دیتی ہے

وہ گھڑی جو آپ کے ازدواجی تعلقات کے پل پل کی خبر دیتی ہے
وہ گھڑی جو آپ کے ازدواجی تعلقات کے پل پل کی خبر دیتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ (نیوز ڈیسک) ازدواجی زندگی کو خوشگوار رکھنے کے لئے باہمی تعلق کے مختلف پہلوؤں پر نظر رکھنا بھی ضروری ہے اور سپین کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے اس کام کو آسان بنانے کے لئے ایک خاص قسم کی گھڑی ایجاد کردی ہے۔
کمپنی Geeksphone نے GeeksMe نامی گھڑی تیار کی ہے جو کہ ازدواجی کارکردگی کے اعداد و شمار فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس گھڑی کو چار مختلف مقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے جو کہ فٹنس، نیند، پیار اور ماحول کہلاتے ہیں۔ پیار کا موڈ آن کرنے سے یہ ازدواجی کارکردگی کے اعدادوشمار کو ریکارڈ کرنا شروع کردیتی ہے اور جس میں دورانیہ، شدت، جلائے گئے ہرارے اور دیگر معلومات شامل ہوتی ہیں۔ گھڑی ہفتہ وار اور ماہانہ کارکردگی کے اعدادوشمار کو گراف کی صورت میں بھی ظاہر کرتی ہے۔

مزید جانئے: شادی شدہ مردوں کی بیویاں اس عورت سے کیا کام لیتی ہیں؟ جان کر آپ پریشان ہو جائیں گے

مزید جانئے: وہ باتیں جو آپ کی شادی کو تباہ کردیتی ہیں،ان سے ضرور بچیں
کمپنی کا کہنا کہ اس گھڑی کا مقصد کارکردگی کو درست طور پر جانچنا ہے تاکہ اس کے فراہم کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پر فیصلہ کیا جاسکے کہ مزید بہتری کی گنجائش ہے یا نہیں، اور اگر ہے تو کس پہلو کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ جسمانی فٹنس کے مختلف پہلوؤں کی معلومات فراہم کرتی ہے جو کہ عمومی صحت کے لئے بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔اس کی قیمت 94 ڈالر (تقریباً 9400 پاکستانی روپے) ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -