جب ایک پوپ کا انتقال ہوتا ہے تو اس کے سر پر ہتھوڑے کیوں مارے جاتے ہیں؟ انتہائی دلچسپ وجہ

جب ایک پوپ کا انتقال ہوتا ہے تو اس کے سر پر ہتھوڑے کیوں مارے جاتے ہیں؟ انتہائی ...
جب ایک پوپ کا انتقال ہوتا ہے تو اس کے سر پر ہتھوڑے کیوں مارے جاتے ہیں؟ انتہائی دلچسپ وجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم (نیوز ڈیسک) کیتھلک عیسائیت کے عالمی رہنما پوپ کی وفات کے بعد اک عجیب و غریب رسم ادا کی جاتی ہے جس کے بارے میں بہت ہی کم لوگوں کو علم ہے۔ گزشتہ کچھ صدیوں کے دوران یہ رسم کئی بار ادا کی جاچکی ہے۔ پوپ کی وفات ہونے کے بعد ایک بڑا راہب اس کی موت کی تصدیق کے لئے رسمی طور پر چاندی کا ایک ہتھوڑا نرمی کے ساتھ تین مرتبہ اس کے سر پر مارتا ہے، جبکہ ہر وار کے ساتھ وہ پوپ کا پیدائشی نام بھی پکارتا ہے۔

مزید جانئے: طالبان کی جانب سے نوجوان لڑکی کو ایسی خوفناک سزا کہ سن کر آپ کانپ اٹھیں کیونکہ۔۔۔
کارڈینل کامر لینگو کہلانے والا راہب پوپ کی خاص مہر ’رنگ آف دی فشرمین‘ کو بھی تمام دیگر راہبوں کے سامنے دو حصوں میں تقسیم کردیتا ہے جبکہ پوپ کے خصوصی ہجرے کو بند کردیا جاتا ہے۔ پوپ کی لاش کو تدفین سے قبل کئی دن تک ویٹی کن میں رکھا جاتا ہے اور تدفین کے بعد 9دن کے سوگ کا اعلان کردیا جاتا ہے۔ مرنے والے پوپ کے سرپر چاندی کا ہتھوڑا مارنے کی رسم پوپ جان پال اول اور جان پال دوئم کے لئے ادا نہیں کی گئی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -