ہائی کورٹ میں ممکنہ میئر لاہور خواجہ احمد احسان کی نااہلی کے لئے درخواست پر فیصلہ محفوظ

ہائی کورٹ میں ممکنہ میئر لاہور خواجہ احمد احسان کی نااہلی کے لئے درخواست پر ...
 ہائی کورٹ میں ممکنہ میئر لاہور خواجہ احمد احسان کی نااہلی کے لئے درخواست پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ممکنہ مئیر لاہور اورمسلم لیگ (ن) کے راہنما خواجہ احمد حسان کے بلامقابلہ چیئرمین یونین کونسل منتخب ہونے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔مسٹرجسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار عزیز مسعود کے وکیل شیراز ذکاءنے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ خواجہ احمد حسان یونین کونسل 107سے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب ہوئے ہیں۔خواجہ احمد حسان لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ہونے کی حیثیت سے عوامی عہدے کے اہل نہیں۔انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی شق 27کے تحت سرکاری عہدے پر براجمان شخص عوامی عہدے کا اہل نہیں ہے جب تک کہ اسے عہدہ چھوڑے 2سال نہ ہوجائیں ۔الیکشن کمیشن کے وکیل کا موقف تھا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ،درخواست قابل سماعت نہ ہونے کے باعث غیر موثر قرار دے کر مسترد کی جائے۔خواجہ احمد حسان کے وکیل ملک اویس خالد نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ حسان کے پاس یہ عہدہ اعزازی تھا ،انہوں نے اس عہدے پر رہتے ہوئے کوئی مراعات حاصل نہیں کیں، عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید :

لاہور -