پنجاب حکومت نے اردو زبان کے نفاذ کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کے لئے درخواست دائرکردی

پنجاب حکومت نے اردو زبان کے نفاذ کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کے لئے درخواست ...
پنجاب حکومت نے اردو زبان کے نفاذ کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کے لئے درخواست دائرکردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب حکومت نے صوبے میں اردوزبان کے نفاذ کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں صوبے میں اردو کے نفاذ کے لئے سپریم کورٹ کی طرف سے دیئے گئے ٹائم فریم میں توسیع کی استدعا کی گئی ہے ۔درخواست میں اردو کے نفاذ کے لئے عدالت سے مہلت مانگی گئی ہے ۔پنجاب حکومت کی طرف سے نظر ثانی کی یہ درخواست سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائرکی گئی ہے،درخواست میں موقف اختیاکیاگیاتھا کہ صوبے بھر میں اردوزبان کے نفاذکے لئے تین مرحلوں پر کام کا سلسلہ جاری ہے،اتنی کم مدت میں ملک کے سب سے بڑے صوبے میں اردوزبان کا نفاذممکن نہیں،سپریم کورٹ نے ستمبر میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ملک بھر میں اردوکے نفاذکاحکم دیاتھاجس کے خلاف نظرثانی کی یہ درخواست دائر کی گئی ہے۔

مزید :

لاہور -