رانا بلال کیس ,پولیس خاموش تماشائی ،ضمانت خارج ہونے پر ڈی ایس پی کا بیٹا عدالت سے فرار
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج مسعود وڑائچ نے متوفی رانا محمد بلال کوتیزرفتارگاڑی تلے کچلنے کے مقدمہ میں ملوث ڈی ایس پی نوید ارشادکے بیٹے ملزم طلحہ نوید کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ضمانت خارج ہونے پر ملزم پولیس کی موجودگی میں ایوان عدل سے فرار ہوگیا۔عدالت نے ملزم طلحہ نویدکی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے قراردیاکہ ملزم ایف آئی آرمیں نامزد ہےاور گواہوں نے بھی واقعہ کی تصدیق کی ہے،ایسی صورتحال میں عدالت ملزم کوضمانت کاحق نہیں دے سکتی۔ستوکتلہ پولیس نے متوفی محمدبلال کوگاڑی کی ٹکرسے جاں بحق کرنے پرطلحہٰ نویدکے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے ،عدالت میں وکیل رانافرخ امین نے دلائل دیئے کہ طلحہٰ نویدایف آئی آرمیں نامزدہے اوراسے موقع سے پکڑاگیا، گاڑی کی تیزرفتاری کے باعث حادثہ پیش آیالہذاطلحہٰ نویدکی ضمانت خارج کی جائے۔ملزم کے وکیل علی عمران نے موقف اختیارکیاکہ طلحہ نویدموقع پرموجودنہیں تھا،میڈیاکے دباو ¿پرملزم کوملوث کیاگیا،عدالت نے دلائل سننے کے بعدطلحہٰ نویدکی ضمانت خارج کردی جس کے بعد ملزم ایوان عدل سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔