جسٹس اعجاز الاحسن لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس مقرر ،6نومبر کو حلف اٹھائیں گے

جسٹس اعجاز الاحسن لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس مقرر ،6نومبر کو حلف اٹھائیں ...
جسٹس اعجاز الاحسن لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس مقرر ،6نومبر کو حلف اٹھائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن کو لاہور ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس مقرر کردیا گیا ہے ۔وہ 6نومبر کو صبح 10بجے گورنر ہاﺅس میں اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے ۔گورنر پنجاب ان سے حلف لیں گے ۔لاہور ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس مسٹر جسٹس منظور احمد ملک اور سینئر جج مسٹر جسٹس سردار طارق مسعود کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کے نوٹیفکیشز بھی جاری کردیئے گئے ہیں ۔وہ دونوں بھی 6نومبر کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے ۔چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی ان سے حلف لیں گے ۔مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن لاہور ہائی کورٹ کے 44ویں چیف جسٹس ہوں گے ۔وہ 5اگست1960ءکو پیدا ہوئے ،15ستمبر2009ءکو انہیں لاہور ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ۔جوڈیشل کمشن نے اپنے گزشتہ ماہ کے اجلاس میں مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس جبکہ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک اور مسٹر جسٹس سردار طارق مسعود کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سفارش کی تھی ۔پارلیمانی کمیٹی کی توثیق اور صدر مملکت کی منظوری کے بعد وفاقی وزرات قانون نے ان تعیناتیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشنز جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

لاہور -