رحیم یار خان میں دوبہنوں میں سے ایک کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کا مسئلہ ،چوہدری نثار نے نوٹس لے لیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے رحیم یار خان میں دو جڑواں بہنوں میں سے ایک کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر دوسری بہن کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار نے نادرا حکام کو جڑواں بہنوں کے خاندان والوں سے فوری طور پر رابطہ کرنے اور انہیں شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم جار ی کر دیاہے ۔واضح رہے کہ نادرا نے دونوں ہم شکل بہنوں میں سے ایک کو شناختی کارڈ جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔