پولیس اور حساس اداروں کی کاروائی،دہشتگردوں کا سہولت کار گرفتار
کشمور(مانیٹرنگ ڈیسک) کشمور کے علاقے میں پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے کاروائی کی گئی ، دہشتگردوں کا سہولت کار گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروائی میں جیکب آباد بم دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کا سہولت کار گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزم سے بھاری اسلحہ بھی برآمدکرلیا گیا ہے۔پولیس نے گرفتار ملزم کونا معلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔