کیتالونیا میں اعلان آزادی کے بعد بیروزگاری کی شرح میں اضافہ

کیتالونیا میں اعلان آزادی کے بعد بیروزگاری کی شرح میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ(آن لائن)سپین کے علاقے کیتالونیا میں اکتوبر میں اعلان آزادی کے بعد بیروزگاری کی شرح میں اضافہ بیروزگار افراد کی مجموعی تعداد 3.47 ملین سے تجاوز کرگئی۔حالیہ سرکاری رپورٹ کے مطابق کیتالونیا میں سیاسی افراتفری اور سپین سے آزادی کے ووٹ کے بعد علاقے میں بیروزگاری کی شرح میں 1.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اکتوبر میں بیروزگار افراد کی تعداد 56844 نفوس کے ساتھ مجموعی طور پر 3.47 ملین سے زیادہ ہوگئی۔بیروزگاری کی شرح میں سب سے زیادہ اضافہ خدمات کے شعبے میں ہوا جہاں 50885 افراد روزگار سے محروم ہوئے جن کی شرح کل بیروزگار ہونے والوں کا 2.2 فیصد ہے۔اس کے علاوہ زراعت اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں بھی روزگار کے مواقع کم ہوئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کیتالونیا کے اعلان آزادی کے بعد 2000 سے زیادہ کمپنیوں نے اپنے دفاتر کیتالونیا سے وسطی سپین منتقل کردیے ہیں جس سے بیروزگاری کی شرح میں تیزی آئی۔

مزید :

کامرس -