آئی سی ای میں چینی اور کوکوا کے نرخوں میں اضافہ،کافی میں کمی ہوئی

آئی سی ای میں چینی اور کوکوا کے نرخوں میں اضافہ،کافی میں کمی ہوئی

  

نیویارک(آن لائن)انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں چینی اور کوکوا کے نرخوں میں اضافہ جبکہ کافی میں کمی ہوئی ۔ایکسچینج میں خام چینی کے مارچ کیلئے سودے 0.15 سینٹ (1.1 فیصد) بڑھ کر 14.38 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔سفید چینی کے مارچ کیلئے سودے 3.50 ڈالر (0.9 فیصد ) بڑھ کر 377.50 ڈالر طے پائے۔کوکوا کے مارچ کے نیویارک کیلئے سودے 1 ڈالر (0.05 فیصد) اضافے کے ساتھ 2056 ڈالر فی ٹن طے پائے۔لندن کیلئے دسمبر کے کوکوا کے سودے 9 پاؤنڈ سٹرلنگ (0.6 فیصد) بڑھ کر 1559 پاؤنڈ سٹرلنگ فی ٹن طے پائے۔اربیکا کافی کے دسمبر کیلئے سودے 2.45 سینٹ (1.9 فیصد) کم ہوکر 1.2395 ڈالر فی پونڈ طے پائے۔روبسٹا کافی کے جنوری کیلئے سودے 14 ڈالر (0.8 فیصد) کمی کے ساتھ 1856ڈالر فی ٹن طے پائے۔

۔#/s#

*****

مزید :

کامرس -